نئی دہلی، 7؍ فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اب امپائر کے فیصلے کا جائزہ نظام (ڈی آرایس) کے استعمال کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ یہ قانون اکتوبر سے لاگو ہو جائے گا۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈی آرایس ٹیکنالوجی کا بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال کرنے کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ مئی میں آئی سی سی کی کرکٹ کونسل اس کے استعمال پر بحث کرے گی اور جون 2017 میں اس پر آخری فیصلہ لیا جائے گا جس کے بعد اسی سال اکتوبر میں اس کا نفاذ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ پہلا موقع ہوگا جب ویسٹ انڈیز میں 2018 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھی ڈی آرایس کا استعمال کیا جائے گا، جہاں ہر ٹیم کو ایک نظرثانی کا موقع دیا جائے گا۔
بتا دیں کہ آئی سی سی کی دو دن کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس میں ہاک آئی،ہاٹ اسپاٹ، الٹرا ایج، ریئل ٹائم سنکو ٹیکنالوجی کا استعمال صحیح فیصلے لینے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس میں اس بات کا بھی پرپوزل رکھا گیا کہ سیریز میں بھی آئی سی سی ہی ڈی آرایس کا خرچہ اٹھائے گی۔ ای سی سی کی لندن میں ہونے والی میٹنگ میں اس فیصلے پر آخری مہر لگے گی۔ یہ میٹنگ جون میں ہوگی، ساتھ ہی آئی سی سی نے صاف کیا ہے کہ جو بھی آرگنائزیشن ڈی آرایس ٹیکنالوجی مہیا کرائیں گے، ان کے لئے میسا چوسٹس تکنیکی ادارے (ایم ائی ٹی) سے پہلے اس کی جانچ اور رضامندی حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔ اس کے بعد ہی میچوں میں اس کا استعمال کیا جائے گا۔ گزشتہ سال ڈی آرایس میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی ہاک آئی،ہاٹ اسپاٹ، الٹرا ایج، ریئل ٹائم سنکو کی بھی ایم ائی ٹی میں تحقیقات کرائی گئی تھی۔